php hit counter

Thread Rating:
  • 0 Vote(s) - 0 Average
  • 1
  • 2
  • 3
  • 4
  • 5
Zalzala Kiun OR Kaise Aata Hai
VU Help • House Banner VU Help Virtual University Students - Assignments, Solved Papers, GDB & Exam Help Student Help Forum • Collaborative • Free Support
#1

Zalzala Kiun OR Kaise Aata Hai
An earthquake with magnitude 7.5 occurred near Feyzabad, Afghanistan at 14:09:32.70 PM (Pakistani Time) on Oct 26, 2015ISLAMABAD: At least 151 people, children and women among them, were killed and scores of others were injured after a powerful 8.1 magnitude earthquake jolted the Pakistan Major cities which were affected were Peshawar and northern areas of Pakistan today 26 October, 2015.
Few Schools were affected one school building collapse during the earthquake at Sargohda.
[h=1]Facebook notification for earthquake "Are you ok?" on earthquake 26 october, 2016[/h]instructions to be followed for earthquake and after shocks learn how to

As many as 34 people died in Lower Dir followed by Chitral, where 15 people were kill

today 7.5 magnitude earthquake hits parts of Pakistan, Afghanistan, India 26-10-15
زلزلے کیسے اور کیوں آتے ہیںزمين کی بالائی پَرت اندرونی طور پر مختلف پليٹوں ميں منقسم ہے۔ جب زمين کے اندرونی کُرے ميں موجود پگھلے ہوئے مادّے جسے جيولوجی کی زبان ميں ميگما Magma کہتے ہيں، ميں کرنٹ پيدا ہوتا ہے تو يہ پليٹيں بھی اس کے جھٹکے سے يوں متحرک ہوجاتی ہيں جيسے کنويئر بيلٹ پر رکھی ہوئی ہوں، ميگما ان پليٹوں کو کھسکانے ميں ايندھن کا کام کرتا ہے۔ يہ پليٹيں ايک دوسرے کی جانب سرکتی ہيں، اوپر ، نيچے، يا پہلو ميں ہوجاتی ہيں يا پھر ان کا درميانی فاصلہ بڑھ جاتا ہے۔ زلزلہ يا آتش فشانی عمل زيادہ تر ان علاقوں ميں رونما ہوتا ہے، جو ان پليٹوں کے Joint پر واقع ہيں۔ارضی پليٹوں کی حالت ميں فوری تبديلی سے سطح ميں دراڑيں يا فالٹ Fault پيدا ہوتے ہيں جن ميں پيدا ہونے والے ارتعاش سے زلزلہ آتا ہے۔ زيرِزمين جو مقام ميگما کے دباؤ کا نشانہ بنتا ہے، اسے محور Focus اور اس کے عين اوپر کے مقام کو جہاں اس جھٹکے کے فوری اثرات پڑتے ہيں، زلزلے کا مرکز Epicenter کہا جاتا ہے۔ زلزلے کی لہريں پانی ميں پتھر گرنے سے پيدا ہونے والی لہروں کی طرح دائرے کی شکل ميں چاروں جانب يلغار کرتی ہيں۔ ان سے ہونے والی تباہی کا تعلق جھٹکوں کی ريکٹر اسکيل پر شدّت، فالٹ يا دراڑوں کی نوعيت، زمين کی ساخت اور تعميرات کے معيار پر ہوتا ہے۔ اگر زلزلہ زمين کی تہہ ميں آئے تو ا س سے پيدا ہونے والی بلند موجيں پوری رفتار کے ساتھ چاروں طرف چلتی ہيں اور ساحلی علاقوں ميں سخت تباہی پھيلاتی ہيں۔ زلزلے دو قسم کے ہوتے ہيں، قدرتی وجوہات کی وجہ سے آنے والے زلزلوں کو ٹيکٹونک Tectonic زلزلے کہا جاتا ہے جبکہ انسانی سرگرميوں کی وجہ سے آنے والے زلزلے نان ٹيکٹونک Non Tectonic کہلاتے ہيں۔ٹيکٹونک زلزلے انتہائی شدت کے بھی ہوسکتے ہيں۔ جبکہ نان ٹيکٹونک عام طور پر معمولی شدت کے ہی ہوتی ہيں۔ ايک ہی زلزلے کا مختلف علاقوں پر اثر مختلف ہوسکتا ہے چنانچہ کسی خطے ميں تو بہت زيادہ تباہی ہوجاتی ہے ليکن دوسرے علاقے محفوظ رہتے ہيں۔ زلزلے کی لہريں 25 ہزار کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھيلتی ہيں۔ نرم مٹی اور ريت کے علاقے ميں يہ نہايت تباہ کن ثابت ہوتی ہيں۔ ان کی شدّت کا اندازہ ريکٹر اسکيل پر زلزلہ پيما کے ريکارڈ سے لگايا جاتا ہے۔ جبکہ ظاہر ہونے والی تباہی کی شدّت مرکلی اسکيل Mercally Intensity Scale سے ناپی جاتی ہے۔ زلزلے سمندر کی تہہ ميں موجود زمينی سطح پر بھی پيدا ہوتے ہيں اور حقيقت يہ ہے کہ زيادہ تر زلزلے سمندر کی تہہ ميں ہی پيد اہوتے ہيں۔ بحری زلزلوں يعنی سونامی سے سمندر ميں وسيع لہريں پيدا ہوجاتی ہيں۔ انميں سے بعض تو ايک سو ميل سے لے کر 200 ميل تک کی لمبائی تک پھيل جاتی ہيں، جبکہ ان کی اونچائی 40 فٹ تک ہوتی ہے۔ يہ لہريں ساحل پر پہنچتی ہيں تو ساحل سے گزر کر خشکی کی جانب سيلاب کی طرح داخل ہوجاتی ہيں اور بے پناہ تباہی و بربادی پھيلاديتی ہيں۔دنيا کے وہ خطے جہاں زلزلے زيادہ پيدا ہوتے ہيں، بنيادی طور پر 3 پٹيوں Belts ميں واقع ہيں۔ پہلی پٹی جو کہ مشرق کی جانب ہماليہ کے پہاڑوں سے ملی ہوئی ہے، انڈيا اور پاکستان کے شمالی علاقوں ميں ہماليہ کے پہاڑوں سے ہوتی ہوئی افغانستان، ايران اور پھر ترکی سے گزرتی ہوئی براعظم يورپ اور يوگوسلاويہ سے فرانس تک يعنی کوہ ايلپس تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری پٹی براعظم شمالی امريکا کے مغربی کنارے پر واقع الاسکا کے پہاڑی سلسلے سے شروع ہوکر جنوب کی طرف Rocky mountains کو شامل کرتے ہوئے ميکسيکو سے گزر کربراعظم جنوبی امريکہ کے مغربی حصّے ميں واقع ممالک کولمبيا، ايکواڈور اور پيرو سے ہوتی ہوئی چلّی تک پہنچ جاتی ہے۔ جبکہ تيسری پٹی براعظم ايشيا کے مشرق پر موجود جاپان سے شروع ہوکر تائيوان سے گزرتی ہوئی جنوب ميں واقع جزائر فلپائن، برونائی، ملائیشياءاور انڈونيشيا تک پہنچ جاتی ہے۔ دنيا ميں 50 فيصد زلزلے کوہِ ہماليہ، روکيز ماؤنٹين اور کوہِ اينڈيز ميں پيدا ہوتے ہيں اور يہ تينوں پہاڑی سلسلے اوپر بيان کردہ پٹيوں ہی ميں واقع ہيں۔ تقريباً 40 فيصد زلزلے، براعظموں کے ساحلی علاقوں اور ان کے قرُب و جوار ميں پيدا ہوتے ہيں جبکہ بقيہ 10 فيصد زلزلے دنيا کے ايسے علاقوں ميں جو کہ نہ تو پہاڑی ہيں اور نہ ساحلی ہيں، رونما ہوتے ہيں۔بشکریہ اختر علی شاہ
[ATTACH=CONFIG]24676[/ATTACH]


Attached Files
.jpg   Zalzala Kaise Aata Hai.jpg (Size: 138.25 KB / Downloads: 456)

0300-9520262
Get solution in 24 hour
|cpmputer & internetConfusedmileys81:[SIZE="4"][SIZE="3"]....[/SIZE][/SIZE]
Reply


Possibly Related Threads…
Thread Author Replies Views Last Post
  Sabse Zyada Gussa Kab Aata Hai..??????? Entboy 1 1,679 08-29-2014, 10:31 PM
Last Post: aiza55

Forum Jump:


Users browsing this thread: 1 Guest(s)
VU Help • House Banner VU Help Virtual University Students - Assignments, Solved Papers, GDB & Exam Help Student Help Forum • Collaborative • Free Support